ریاض (شاہدنعیم )امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے خلیج عمان میں ماہی گیری کے ایک جہاز سے 33 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ’کہ 30 جنوری کو خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں سے گذرنے والے ماہی گیری کے جہاز سے 4,000 کلو گرام چرس اور 512 کلو گرام میتھم فیٹامائن ضبط کی گئی ہے، جس کی کل مالیت کا تخمینہ 33 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔بیڑے کے بیان کے مطابق ’منشیات ضبط کرنےکی یہ کارروائی رواں سال 2023ء میں منشیات کی ضبطی کی پہلی کارروائی ہے مزید بتایا گیا کہ سعودی بحریہ کے ایڈمرل عبداللہ المطیری کی ملٹی نیشنل ٹاسک فورس کی سابقہ قیادت میں چھ ماہ تک 150 بحری جہازوں نے علاقائی گشت پر 10,000 گھنٹے سے زیادہ وقت گذارا اور منشیات کی چھ کھیپ ضبط کیں۔
کراچیمہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روپے مزید اضافے کی...
کراچی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعے کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں...
کراچی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔ ہانگزو میں جمعرات کو گرین شرٹس نے ازبکستان...
کراچی علمائے اہلسنت نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں سرِ عام توہین صحابہ کرامؓ کی گئی جو ملک کا امن تباہ کرنے اور...
کراچی پاکستان کے سابق فاسٹ بالر، کرکٹ کے ”سکندر“ اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں بے...
کراچی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و...
اسلام آباد الیکشن ٹرن آئوٹ اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری الیکشن...
کراچیمحکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیا ہے۔شہریوں سے کہا...