اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے / نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈ کر دی ہیں۔ قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے/ ہٹانے کے لئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔ پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لئے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک/ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے /ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
کراچیمہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روپے مزید اضافے کی...
کراچی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعے کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں...
کراچی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔ ہانگزو میں جمعرات کو گرین شرٹس نے ازبکستان...
کراچی علمائے اہلسنت نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں سرِ عام توہین صحابہ کرامؓ کی گئی جو ملک کا امن تباہ کرنے اور...
کراچی پاکستان کے سابق فاسٹ بالر، کرکٹ کے ”سکندر“ اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں بے...
کراچی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و...
اسلام آباد الیکشن ٹرن آئوٹ اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری الیکشن...
کراچیمحکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیا ہے۔شہریوں سے کہا...