لندن (این این آئی )برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی صحافیوں اور برٹش پاکستانیوں سے متعلق بیان واپس لے لیا اور مبینہ نسلی پرستانہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رامی رینجر نے برٹش پاکستانیوں کو بچیوں کی گرومنگ میں ملوث اور منشیات فروش کہا تھا۔ گجرات فسادات میں مودی کے کردار پر مبنی بی بی سی کی فلم پر رامی رینجر سیخ پا تھے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فلم پر بی بی سی کو ناگواری سے بھرا خط لکھتے ہوئے پوچھا تھا کہ کہیں اس لغو فلم کے پیچھے پاکستانی نژاد اسٹاف تو نہیں۔ رامی رینجر نے کہا تھا کہ 30سے 40لیبر رکن پارلیمنٹ پاکستانیوں کے ووٹ پر انحصار کرتے ہیں۔دوسری جانب لیبر ایم پی ڈوڈز نے کہا ہے کہ بھارتی چینل پر رامی رینجر کا بیان اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ تھا، لارڈز کمشنر سے درخواست کی گئی تھی کہ تحقیقات کرائیں کہ رامی رینجرز نے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔
کراچیمہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روپے مزید اضافے کی...
کراچی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعے کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں...
کراچی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔ ہانگزو میں جمعرات کو گرین شرٹس نے ازبکستان...
کراچی علمائے اہلسنت نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں سرِ عام توہین صحابہ کرامؓ کی گئی جو ملک کا امن تباہ کرنے اور...
کراچی پاکستان کے سابق فاسٹ بالر، کرکٹ کے ”سکندر“ اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں بے...
کراچی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و...
اسلام آباد الیکشن ٹرن آئوٹ اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری الیکشن...
کراچیمحکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیا ہے۔شہریوں سے کہا...