ماسکو، برسلز (اے ایف پی) روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر اسرائیل کو متنبہ کیا ہے، یہ انتباہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کیف کو عسکری امداد کی فراہمی پر غور کررہے ہیں اور اس تنازع میں ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے تمام ممالک کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ یہ لوگ روسی افواج کے لئے قانونی اہداف ہوسکتے ہیں۔ یورپی یونین نے روس کیخلاف لڑنے کیلئے تربیت حاصل کرنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد دگنی کرتے ہوئے 30ہزار کردی ہے۔ 27رکنی یورپی اتحاد نے نومبر میں15ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے پروگرام شروع کیا تھا۔ یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رواں برس کی دوسری سہہ ماہی تک15ہزار فوجیوں کی تربیت کا ہدف مکمل کرلیا جائے گا جبکہ مزید15ہزار یوکرینی فوجیوں کو مختلف یورپی ممالک کی جانب سے تربیت فراہم کی جائے گی۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پیپلز پارٹی کے بیانات سے پارٹی کو...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے عالمی عدالت سے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافے کی تجویز کو...
کراچی جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز ”...
اسلام آبادیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم...
اسلام آباد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ بات وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن...
کراچی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی رہنماؤں کو...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ فلورملز کو سرکاری گندم کے...