کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا حالیہ دہشتگردی کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت کے فیصلوں ،کارکردگی پر عائد ہوتی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ میں سب سے مقبول اور لوگ اکٹھے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس لحاظ سے مریم نواز کو عہدہ ملنے پر پارٹی کے اندر اور باہر سے تنقید درست نہیں ہے،شہزاد اقبال نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت اور اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوتی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے بھی اسی پالیسی کا تسلسل رکھا اس لیے وہ بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتی، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو اسی بریفنگ میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہئے تھا، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پالیسی وزیراعظم عمران خان کے دور میں بنائی گئی تھی جبکہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھی کالعدم ٹی ٹی پی ارکان کو دوبارہ آباد کرنا چاہتی تھی، پی ڈی ایم حکومت سانحہ پشاور کے بعد اس پالیسی سے دوری اختیار کرتی نظر آرہی ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے دس مہینے میں ملک کا ستیاناس کردیا پھر بھی اپنے عہدوں پر ہیں، حالیہ دہشتگردی کی ذمہ داری صرف پی ٹی آئی حکومت پر ہی نہیں بلکہ جنہوں نے عمران خان سے کالعدم ٹی ٹی پی کو واپس آباد کرنے کا فیصلہ کروایا اور پی ڈی ایم پر بھی عائد ہوتی ہے جو اس وقت خاموش رہی،دہشتگردوں کیخلاف پالیسی سیاستدانوں کو بنانی چاہئے۔بینظیر شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں کی ذمہ داری پہلے اسٹیبلشمنٹ اور پھر عمران خان پر عائد ہوتی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی پالیسیاں اسٹیبلشمنٹ خود بناتی ہے اس میں سیاستدانوں کو مداخلت نہیں کرنے دیتی ، عمران خان خود بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لوگ بھٹکے ہوئے ہیں انہیں ایک موقع دینے کی ضرورت ہے، اسٹیبلشمنٹ نے دہشتگردوں سے بات کرنے سے پہلے بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پیپلز پارٹی کے بیانات سے پارٹی کو...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے عالمی عدالت سے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافے کی تجویز کو...
کراچی جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز ”...
اسلام آبادیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم...
اسلام آباد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ بات وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن...
کراچی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی رہنماؤں کو...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ فلورملز کو سرکاری گندم کے...