کراچی(نیوزڈیسک) ہنگری یورپ کا سب سے کرپٹ ملک بن گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، ہنگری یورپ کا کرپٹ ترین ملک بن گیا، ایک دہائی سے جمہوری روایات کی تنزلی اور قانون کی حکمرانی میں خرابیاں وجوہات قرار۔ہنگری اور بیلجیئم کے درمیان کرپشن اور دیگر قانونی معاملات پر تنازع جاری ہے جس کی وجہ سے ہنگری کے اربوں یورو کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ان فنڈز کو بحال کروانے کیلئے ہنگری نے کئی قانونی اور انسداد بدعنوانی اصلاحات کی یقین دہانی کروائی ہے جس میں ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا، ادارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔پچھلے سال یورپ کا کرپٹ ترین ملک بلغاریہ تھا جس کی جگہ اب ہنگری نے لے لی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک دہائی سے جمہوری روایات کی تنزلی اور حکمراں جماعت کی طرف سے قانون کی حکمرانی کی خرابی نے ہنگری کو اس حال میں پہنچایا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ کے خلاف ملکی اور یورپی یونین کے فنڈز کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پیپلز پارٹی کے بیانات سے پارٹی کو...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے عالمی عدالت سے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافے کی تجویز کو...
کراچی جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز ”...
اسلام آبادیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم...
اسلام آباد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ بات وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن...
کراچی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی رہنماؤں کو...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ فلورملز کو سرکاری گندم کے...