مزدور کےلواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، امتیاز شیخ

02 فروری ، 2023

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) لاکھڑا کول مائنز اور جھمپیر کول مائنز میں کام کے دوران کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمی ہونے والے افراد کو پانچ لاکھ روپے جبکہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی،یہ بات صوبائی وزیر برائے توانائی امتیا ز احمد شیخ کی زیر صدارت لاکھڑا کول مائنز اور جھمپیر کول مائنز میں کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی ،سیکورٹی، انشورنس اور کمپنسیشن کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی ۔اجلاس میں ڈی جی سندھ کول مائنز اتھا ر ٹی مشتاق احمد سومرو،ایڈیشنل سیکریٹری انر جی ،جی ایم کو ل مائنز ،چیف انسپکٹر مائنز ، سیکریٹری ایسو سی ایشن اور کول مائنز اونر ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔