کینٹ اسٹیشن کے باہر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا، چہرہ اور ایک آنکھ متاثر، ملزم زیر حراست

02 فروری ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، کینٹ اسٹیشن کے باہرملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ،متاثرہ لڑکی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے واردات میں ملوث ملزم لڑکے کو حراست میں لےلیا۔ تفصیلات کےمطابق فریئر تھانے کی حدودکراچی میں کینٹ اسٹیشن کے باہر چوک پر ملزم کامران نامی ملزم لڑکے نے بس اتر نےوالی سنیتا نامی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا،پولیس کے مطابق واردات میں ملوث کامران نامی ملزم لڑکے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، تیزاب سےلڑکی کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے ، لڑکی بس سے اتری تو ملزم نےاس پر تیزاب پھینک دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور زیر حراست ملزم ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔