سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پر امید ہوں کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، کراچی میں عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی کے پاس نشستیں زیادہ ہیں، عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کا حشر کراچی کے بلدیاتی انتخابات جیسا ہوگا۔ عمران خان کرکٹر تو کامیاب رہے مگر وہ سیاستدان کے طور پر ملک کی تاریخ میں ناکام لکھے جائیں گے، پنجاب اور کے پی کے میں ان کی حکومتیں تھیں جنہیں انہوں نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دیا۔ دہشتگردوں کے لئے خان صاحب نرم گوشہ رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی نہیں، پی پی اور ن لیگ کی قیادت کو تھریٹ بھی ملا ہے۔وہ سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے، نمازیوں پر حملہ کیا گیا، ایسے لوگوں کے لئے خان صاحب کے پاس نرم گوشہ ہے، ہمارے پاس نہیں،خان صاحب پوری طرح پھنس چکے ہیں۔ آصف زرداری پر الزامات ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ آئینی طور پر الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، یہ سارا انتشار کیوں پھیلایا جارہا ہے؟
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پیپلز پارٹی کے بیانات سے پارٹی کو...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے عالمی عدالت سے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافے کی تجویز کو...
کراچی جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز ”...
اسلام آبادیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم...
اسلام آباد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ بات وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن...
کراچی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی رہنماؤں کو...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ فلورملز کو سرکاری گندم کے...