چھوٹا لاہور(نمائندہ جنگ)صوابی پولیس کا شرپسندوں کے خلاف آپریشن، ہلاک شدہ دہشت گرد کمانڈر اظہار عرف شیراز کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوابی پولیس نے ہنڈ کے مقام پر دہشتگروں کی موجودگی کی بابت خفیہ اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے نتیجے میں 2دہشت گرد اظہار اللہ عرف شیراز عرف عبداللہ ولد عطاء اللہ سکنہ اسوٹا شریف اور اس کا ساتھی زینت عرف ثاقب سکنہ باجوڑ ہلاک ہوگئےجبکہ ایک دہشتگرد گرفتار اور ان کے 2مشتبہ ساتھی ملزمان گرفتار کئے گئے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد اظہار اللہ عرف شیراز صوابی پولیس اور سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا، جو کہ حال ہی میں تھانہ کالوخان اور یارحسین پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث رہا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا جبکہ بحثیت کمانڈر افغانستان سے تشکیل لا کر یہاں پولیو ٹیموں، ٹریفک اہلکاروں اور دیگر دہشت گردانہ واقعات میں استعمال کرتا تھا۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پیپلز پارٹی کے بیانات سے پارٹی کو...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے عالمی عدالت سے...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافے کی تجویز کو...
کراچی جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز ”...
اسلام آبادیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان دسمبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ وہ عمائدین سلطنت اور اہم...
اسلام آباد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ بات وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن...
کراچی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی رہنماؤں کو...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ فلورملز کو سرکاری گندم کے...