اسلام آباد ( طاہر خلیل +عاصم یاسیٰن ) ملک میں ایک بڑا سیاسی تنازع اس بات پر چل رہا ہے کہ دو صوبوں میں اسمبلیوں کی تحلیل کےبعد الیکشن تاریخ کون مقرر کرے گا۔ گورنر کے پی کے غلام علی کا بدھ کو الیکشن کمیشن کو خط مل گیا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے کہا کہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن خود مقرر کرے لیکن اس حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مشاورت کر لی جائے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا الیکشن کمیشن کے نام سوشل میڈیا پر وائرل خط میں کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیراعلیٰ کے مشورے پر دستخط نہیں کئے ‘میں نے اسمبلی نہیں توڑی اسلئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا میرا کام نہیں یہ کام آپ خود کریں‘ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گورنر پنجاب کا خط نہیں ملا ،آج ملنے کی توقع ہے ،الیکشن تاریخ مقرر کرنے کے معاملے میں آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 نے واضح طور پر دو فریق مقرر کئے ہیں ،دستور پاکستان کے آرٹیکل 105(3) میں صاف طور پر کہا گیا کہ گورنر اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرے گا۔ جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57(1) میں غیر مبہم طور پر لکھا گیا کہ صدر الیکشن کمیشن کی مشاورت سے عام انتخابات کی تاریخ کا تعین اور فیصلہ کرے گا۔ ماہرین کہتےہیں کہ ماضی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک روز میں ہوئے تھے ، اس لئے صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے رہے ، سیاسی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ دو صوبائی اسمبلیاں پہلے توڑی گئیں اسلئے ان کے انتخابات 90 روز کے اندر کرانا آئینی تقاضا ہے ،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کی تاریخ تجویز کر دی ہے اور گورنر سے کہا ہے کہ وہ مجوزہ ایک تاریخ کا اعلان کریں جبکہ کے پی پی میں صوبائی انتخابات کیلئے 14 سے 17 اپریل کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...