کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا، سبسڈی سو یونٹ تک دیجائیگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توانائی کے شعبے پر مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے نظرِ ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔ فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ آئی ایم ایف نے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200ارب روپے ریونیو حاصل کیا جائے گا۔
اسلام آباد سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی پاکستان میں گرمجوشی کی فضا محسوس کی،پاکستان ہمارا...
کراچی روشن ڈیجیٹل اکاونٹسکے ذریعے ترسیلات زر کاحجم 8.749ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے مبینہ طور پر اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل...
اسلام آباد پاکستانی دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران اسلام آباد سفارتی کمیونٹی بلخصوص...
کوئٹہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر راکٹ حملے میں 9؍کان کن جاں بحق ہوگئے جیو نیو زکے مطابق میڈیکل...
لاہور ملک کے33ایئرپورٹ میں سے 8ائیرپورٹ غیرفعال ہونےسےمذکورہ ایئرپورٹ پرفلائٹس آپریشن نہ ہونےسےاتھارٹی...
کراچی ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا۔ ورلڈ بینک نے پاکستان...
اسلام آباد مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم کے سلسلے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس...