PACذیلی کمیٹی، اربوں روپے خرچ نہ ہونے پر اظہار ناپسندیدگی

02 فروری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں پیٹرولیم ڈویژن کی اربوں روپے کی گرانٹس خرچ نہ ہو نے پر کمیٹی نےناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، کمیٹی نے 2008سے 2013تک کی گیس اسکیموں پر کام شروع کرنے کی منظوری دینے کی سفارش بھی کی،پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پیٹرولیم ڈویژن سے متعلق 2017-18اور 2018-19کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ 2017-18میں 15ارب 87کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دی گئی تھی،ڈویژن 3ارب 5کروڑ روپے خرچ کر سکا،12ارب30کروڑ روپے کی رقم وزارت خزانہ کو واپس ہوگئی، پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسکیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی، ایس این جی پی ایل حکام نے بتایا کہ جنوری سے مارچ تک ہمیں فنڈز ملے،اپریل میں پابندی لگ گئی،اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر گیس کی اسکیمیں مکمل نہ ہونے پر ایس این جی پی ایل کے خلاف پھٹ پڑے۔