عمران کو بیٹی چھپانے پر کیوں نہیں نکالا جاسکتا؟ عطا تارڑ

02 فروری ، 2023

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری اور عابد شیر علی کے ساتھ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک وزیراعظم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا جاسکتا ہے تو عمران نیازی کو بیٹی کو چھپانے پر کیوں نہیں نکالا جاسکتا۔ طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آرٹیکل 62،63 عمران خان پر نہ لگے اور عمران خان بیٹی کو چھپانے کے باوجود الیکشن لڑیں۔ عطا تارڑ نے کہا ثاقب نثار کے دور میں مسلم لیگی رہنماوں کو بلا جواز سزائیں دی گئیں اب عمران خان ہائیکورٹ سے راہ فرار اختیار کررہا ہے ۔اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا اور نااہلی اس کا مقدر ہوگی ۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ گھر آکر بیان لے لیں کیا وہ کوئی آسمان سے اترا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عمران نیازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری بیان جمع کرایا ہے کہ میں ایم این اے نہیں ہوں اس لئے مجھ پر کیس نہیں بنتا اور یہ کیس پہلے سنا گیا ہے لہٰذا یہ دوبارہ نہیں سنا جائے گا ۔