کب تک ڈریں گے، دہشتگردوں سے مذاکرات کیوں؟ جسٹس فائز

02 فروری ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات پر سوالات اٹھا دئیے، گزشتہ روز ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں ؟دہشت گردوں سے کب تک ڈریں گے؟کہا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کو یہ دو وہ دو،کبھی کہا جاتا ہے دہشت گردوں سے مذاکرات کرو،اس تمام کارروائی کے دوران ریاست کہاں ہے؟لمبی داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان یا اچھا انسان نہیں بن جاتا ،ہمارے ایک جج کو مار دیا گیا، کسی کو پروا ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج دہشت گرد دو بندے ماریں گے کل کلاں پانچ مار دیں گے،پتہ نہیں ہم کس معاشرے میں جی رہے ہیں،ایک جج نے دہشت گردی کے واقعہ پر رپورٹ دی اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیاہے۔