ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ آج سنایا جائیگا

02 فروری ، 2023

اسلام آباد( نیوزایجنسیاں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائیگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 3 رکنی لارجر بنچ فیصلہ سنائیگا۔ پی ٹی آئی کی اپیل پر لارجر بنچ نے 11جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی، اگست 2022 میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔