اسلام آباد(تجزیہ/مظہر عباس)مریم نواز نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر اپنی نئی سیاسی اننگز کا ایک متزلزل آغاز کیا جبکہ انکے نئے کردار پر پارٹی کے اندر سے شدید اختلاف کی خبریں سامنے آ رہی ہیں،سینئر نائب صدر بنائے جانے سے لگ رہا ہےکہ وہ شریف خاندان اور سیاسی وراثت کی قیادت کرینگی۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ بحران اور دراڑ پر قابو پا سکتی ہیں ،خاص طور پر ایسے وقت میں جب پارٹی کو پہلے ہی عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس مخالفت میں صرف شاہد خاقان عباسی کا عہدے سے استعفیٰ دینا ہی نہیں بلکہ مفتاح اسماعیل کا پارٹی سے ممکنہ اخراج اور خواجہ سعد رفیق کی جانب سے تشویش کا اظہار بھی ہے۔صرف چند ماہ قبل ہی پارٹی کو مسائل اور دراڑ کا سامنا کرنا پڑا جب حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا جس کے بعد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو عبرتناک شکست ہوئی ۔ان کیلئے آنے والے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کرنا کافی مشکل ہو گا ،چاہے وہ اگلے 90 دنوں میں پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں ہوں یا اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات ،جب تک پارٹی اپنے موجودہ اور مستقبل کے سیاسی کردار پر متحد نہیں ہو جاتی یا میاں نواز شریف خود واپس نہیں آتے۔
لاہورفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے...
کراچی وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کےاعداد وشمار ایک نظر میں درج ذیل ہیں ، آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے...
لاہور پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی پی ایم ایس ایسوسی ایسوسی ایشن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق...
کراچی غیر ملکی میڈ یا ملازم رکھنے والوں کو 2 لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہو گی ،نئے بجٹ میں حکومت نے ڈومیسٹک...
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021کی...
اسلام آباد وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی چھٹا بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اس...