وفاقی سیکرٹریٹ افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگریکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ

02 فروری ، 2023

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی سیکرٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹیو الاؤنس سے محروم رہے ان کو حکومت کا 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150فیصد ایگریکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 1 جنوری 2023 سے ہوگا۔