بائیڈن اور اسپیکر میں اختلاف امریکی اقتصادیات داؤ پر

02 فروری ، 2023

واشنگٹن (اے ایف پی) ایک ایسے وقت جب امریکا کی اقتصادیات داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ صدر جو بائیڈن اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر ری پبلکن پارٹی کے کیون میکارتھی میں اختلاف رائے سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ حکومتی قرضوں کی حداور مالی استحکام کے بارے میں ان کے موقف میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔ ری پبلکنز نے دھمکی دی ہے آئندہ بجٹ میں اخراجات کم نہ کئے گئے تو وہ حکومت کےلیے قرضوں میں اضافے کی منظوری نہیں دیں گے۔ اس طرح کے مالیاتی بل عموماً کانگریس سے باآسانی منظور ہوتے رہے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس نے الزام عائد کیا ہے کہ ری پبلکنز بجٹ سے سیاسی مقاصد اور مراعات کے ذریعہ ملک کی اقتصادیات کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔