بھارتی ارب پتی تاجر اڈانی نے 2.5 ارب کے شیئرز کی فروخت منسوخ کردی

02 فروری ، 2023

نئی دہلی (اے ایف پی) دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے اپنے 2.5 ارب ڈالر کے اثاثے فروخت کرنے کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ ان پر دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد ان کے شیئرز کی قدر میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ کمپنی نے بدھ کو رات گئے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے صارفین کے بہتر مفاد میں شیرز فروخت کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔