وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی،عمران کو بھی دعوت

03 فروری ، 2023

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے 7فروری ( منگل )کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے،کل جماعتی کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، سکیورٹی اور معیشت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا، آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایاز صادق کے پی ٹی آئی رہنماں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے ہوئے ہیں، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔