کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مالی بحران این ایف سی ایوارڈ کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے تھا اب صوبے کو وفاق کی جانب سے ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں امید ہے صورتحال بہتر ہوجائےگی، ریکوڈک سے ملنے والی رقم بجٹ سے ہٹ کر اضافی ہے آئندہ سالوں میں منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد سالانہ 300ارب روپے تک ملیں گے،ریکوڈک کے بعد صوبے میں مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کے شروع ہونے سے حالات میں بہتری آئیگی ، چمن ، کراچی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے وزیراعظم سے بات کروں گا ،پشاور دھماکہ قابل مذمت ہے ، 5 فروری کو کوئٹہ میں 27 سال بعد قومی سطح کا کرکٹ میچ ہونے جارہا ہے ، بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمئی کے درمیان نمائشی میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ، ارکان اسمبلی اختر حسین لانگو ، میر حمل کلمتی ، یونس عزیز زہری ، خلیل جارج سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اسٹیڈیم میں 14ہزار لوگوں کے بیٹھے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ایونٹ کی ٹکٹیں 2 دن میں فروخت ہوگئیں یہ تاثر غلط ہے کہ ٹکٹ بلیک میں فروخت ہورہی ہیں اور نہ ہی من پسند لوگوں کو ٹکٹیں دی گئیں 27سال بعد کوئٹہ میں کرکٹ واپس لوٹ رہی ہے ، نمائشی میچ سے بلوچستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا اور اس ایونٹ کے بعد کوئٹہ اور گوادر میں مزید ایونٹ کرائے جائیں گےہم پی سی بی کو باور کروا رہے ہیں کہ کوئٹہ میں میچز کرائے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کئی کاروائیاں کرکے انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا ہے اکا دکا بچ جانے والے دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ پر حملے کرتے ہیں پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کوئی بھی مسلمان مسجد میں نمازیوں پر حملہ نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور واقع کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی اسمبلی نے نہ صرف پشاور حملے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی بلکہ وزیرداخلہ بھی اس وقت پشاور میں ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے ملنے والی رقم بجٹ سے ہٹ کر اضافی ہے آئندہ سالوں میں منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد سالانہ 300 ارب روپے تک ملیں گے جس سے صوبے کی مالی ضروریات اور ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ، ریکوڈک کے علاوہ بھی کچھ منصوبے پائپ لائن میں ہیں ان کے شروع ہونے سے بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اگر یہ تمام منصوبے شروع ہوجائیں تو ہم صوبے اور ملک دونوں کی مالی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بحران این ایف سی ایوارڈ کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے تھا اب صوبے کو وفاق کی جانب سے ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں امید ہے صورتحال بہتر ہوجائےگی ۔ایک سوال پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر حادثات افسوسناک ہیں ان میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ چمن کراچی شاہراہ کو اپنے دور حکومت میں مکمل کرائیں گے وزیراعظم زبان پر کھڑے ہونے والے شخص ہیں چمن کراچی شاہراہ اہم منصوبہ ہے امید ہے وزیراعظم اس کی تکمیل کریں گے،چیئر مین این ایچ اے سے بھی کہا تھا کہ منصوبے کو تیز کیا جائے، وزیراعظم سے بھی شاہراہ پر کام تیز کرنے کے لئے بات کروں گا ۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...