اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں تمام فریقین کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے8 مارچ کو دلائل طلب کر لئے ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں بتائیں لاپتا افراد زندہ ہیں ، مر گئے یا ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں؟ بیان حلفی دیں کہ فلاں تاریخ کو بندے بازیاب ہو جائیں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ یہ بتائیں لاپتہ افراد مار دئیے ہیں یا ان لوگوں کو کس حال میں رکھا ہوا ہے؟ عدالتی معاون نے کہا کہ بہت وقت گزر گیا ہے ، ان کیسز کا اب فیصلہ ہونا چاہئے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے صحافی و بلاگر مدثر نارو سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔ لاپتہ مدثر نارو کا بیٹا اپنی دادی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ نے 30 مئی 2022 کو عدالتی حکم پر لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے اب تک آٹھ اجلاس ہو چکے ، 60 فیصد کام ہو گیا ہے۔ کمیٹی لاپتہ افراد کی فیملیز سے ملی ، اس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی ہوا کیا ہے ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے آپ کو پتہ ہے جو کام نہ کرنا ہو اس پر کمیٹی بنا دی جاتی ہے ، لاپتہ افراد کیسز سے متعلق ریاستی مشینری ناکام رہی ہے ، آپ نے مسنگ پرسن کیس میں اپیل کیوں کی؟ لاپتہ افراد کدھر ہیں وہ بتائیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سات ماہ پہلے کی سماعت پر بھی اٹارنی جنرل آفس سے کوئی نہیں آیا تھا ،کمیٹی پارلیمنٹ کے کمرے میں بیٹھ کر چائے پی کر کہہ دے گی بہت برا ہوا۔ دوران سماعت لاپتہ افراد کے وکیل کرنل انعام نے وزارت دفاع کے نمائندے کو جھوٹا کہہ دیا۔ بریگیڈئر فلک ناز نے کہا کہ میں کرنل انعام سے سینئر ہوں ، ان کو میرے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ عدالت نے وکیل کو مزید بات کرنے سے روک دیا۔ بعد میں کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...