اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )رانا ثناء اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے،اسے نہیں چھوڑوں گا، میرے ساتھ زیادتی کی گئی ، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹائوٹ ہے، حق کی فتح ہوگی ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج طارق محمود جہانگیری سے ضمانت لی اور 6تاریخ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا پولیس مجھے طبی معائنہ کیلئے پولی کلینک ہسپتال لے آئی حالانکہ میں نے آج تک شراب نہیں پی،ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جبکہ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔ ،دریں اثناء اسلام آباد ،لاہور سے صباح نیوز کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹائوٹ ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، رانا ثنا اللہ کو پیغام ہے اسے نہیں چھوڑوں گا، انشا اللہ حق کی فتح ہوگی ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ گرفتاری کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے سارے گھر کے دروازے توڑے، کھرکیاں توڑی ہیں، ملازموں کو بے تحاشہ مارا ہے، یہ مجھے اٹھا کر لائے ہیں، یہ تھانہ ظلم کا نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بدمعاشی کی ہے، سو دو سو لوگ داخل ہوئے اور یہ مسلح تھے، یہ مجھے زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر لائے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں راولپنڈی سے گرفتار کیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج طارق محمود جہانگیری سے ضمانت لی اور 6تاریخ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس مجھے طبی معائنہ کیلئے پولی کلینک ہسپتال لے آئی حالانکہ میں نے آج تک شراب نہیں پی۔ بعدازاں پولیس نے انہیں طبی معائنہ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔دوسری جانب شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد لاہور میں زمان پارک میں کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود جبکہ کارکنوں کی ممکنہ گرفتاری ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے زمان پارک کے اطراف کی سڑکیں بھی بلاک کر دیں۔قبل ازیں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق نے تھانہ آبپارہ کے باہر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12 بجے آبپارہ پولیس نے شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹائون میں نجی رہائشگاہ سے گرفتار کیا جو پنجاب کی حدود میں آتی ہے، پولیس نے ملازمین کو زدوکوب کیا، گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شیخ رشید کو جس ایف آئی آر پر گرفتار کیا اس پر ہم عدالت میں پہلے ہی جا چکے تھے اور ہمیں ریلیف بھی ملا لہذا ہم اس پر توہینِ عدالت کی درخواست کریں گے۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...