لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف عدم شہادت پر انہیں اہلخانہ سمیت آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری کر دیا۔احتساب عدالت کی جج عظمی چغتائی نے فواد حسن فواد کی جانب سے میرٹ پر بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فواد حسن فواد کے کیس کی پیروی ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کی تھی۔ فواد حسن فواد کو جولائی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے ساڑھے چار ارب کا ریفرنس داخل کیا جس پر ستمبر 2020 میں فرد جرم عائد کی گئی۔ گرفتاری کے 17 ماہ بعد 21 جنوری 2020 کو ضمانت پر رہائی ملی۔ 13 دسمبر 2022 کو انکے وکیل امجد پرویز نے بریت کی درخواست دائر کی۔ درخواست کہا گیا تھا کہ نیب نے جتنے بھی گواہ پیش کیے ان پر جرح سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کیس خود ساختہ ہے۔ امجد پرویز کا موقف تھا کہ فواد حسن فواد پر جن اثاثوں کی ملکیت کا الزام لگایا گیا وہ ثابت نہیں ہوا۔ نیب رشتے داروں کو فواد حسن فواد کا بے نامی دار بھی ثابت نہیں کر سکا اسلیے ٹرائل کو مزید چلانا بے سود ہو گا۔ عدالت نے امجد پرویز کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فواد حسن فواد اور اہل خانہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
کراچی نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کی وفات پر مشترکہ تعزیتی قرارداد منظور...
اسلام آباد متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کا عہدہ 17ماہ سے خالی ؛سائلین پر یشان ، انصاف فراہمی کا عمل رک گیا ،...
کراچی بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے...
کراچیسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔خبرایجنسی کے مطابق شمالی...
لاہور 27فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے...
اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی چیانگ کو آج ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے...
کوئٹہ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے...