اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سودی نظام کو فروغ دے کر خدا اور اس کے رسولؐ سے جنگ نہیں لڑ سکتے۔ اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے، خواہش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے، سودی نظام رائج کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف بینکوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ہم نے اقتدار میں آکر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ اپیل واپس لیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 17-2016 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد پر تھی اور دنیا میں 24ویں بڑی معیشت تھا لیکن آج ہم نیچے آکر دنیا کی 47 ویں معیشت ہیں۔ یہ 5 سال کے تجربوں کا اثر ہے، مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا اور ترقی کی راہ سے نکالنا ہوگا، ہمیں سبق سیکھنا اور توبہ ہ سے توبہ کرنی چاہیے۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...