کوہاٹ (نمائندہ جنگ)کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 17مسافرجاں بحق ایک زخمی ۔معلوم ہواہے کہ جمعرات کی شب کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب مسافر ہائی ایس کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہوا،حادثہ اس قدرشدید تھا کہ کوچ میں سوارمسافروں کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔کوچ جنوبی وزیرستان سے پشاورآرہی تھی راستے میں حادثے کا شکارہوگئی۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122کوہاٹ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں ۔ جہاں پر حادثے میں جاں بحق اورزخمیوں کوفوری طورپرڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ لاشوں کی حالت بہت خراب ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 17افراد میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں ، کہ زخمی ہونے والے ایک مسافر کا تعلق ضلع لکی مروت سے بتایا گیاہے۔جائے وقوعہ سے معلوم ہواہے کہ تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والاٹرالر گاڑی سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ پر چڑھ دوڑا ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ انسانی لاشیں ٹکڑوں میں تبدیل ہوگئیں۔ حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...