جے آئی ٹی رواں ہفتے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی

03 فروری ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آئی) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم 5رکنی سپیشل جے آئی ٹی دبئی اور کینیا سے شواہد اکٹھے کر کے واپس پاکستان پہنچ گئی، جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی پہنچی تھی جہاں ایک ہفتہ انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔دبئی میں جے آئی ٹی ممبران نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کی، جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کرکے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد 5 رکنی سپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی اور آئی ایس آئی سے گریڈ 20 کے محمد اسلم شامل ہیں۔ ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید اور ایم آئی سے محمد افضل بھی 5 رکنی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں، 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔