تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے اپنے شیر خوار بچے کو ایئرپورٹ کے کاونٹر پر ہی چھوڑدیا۔یہ واقعہ تل ابیب کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب یہ خاندان نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے تل ابیب سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز جا رہا تھا۔چیک ان ڈیسک پر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اپنے بچے کیلئے ایک اضافی ٹکٹ خریدنا ہوگا جس پر جوڑے نے جھگڑا شروع کر دیا اور بچے کو کانٹر پر ہی چھوڑ کر جہاز کی طرف فرار ہونے لگے کیونکہ انکی پرواز کا وقت ہوا چاہتا تھا۔جوڑے کو اپنا بچہ چھوڑ کر بھاگتا دیکھ کر ایئرپورٹ کے عملے نے انہیں پکڑ کر سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کو طلب کرلیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے بچے کو ساتھ لیکر جائیں۔اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ جب ہم موقع پر پہنچے تو والدین پنے بچے کے ساتھ ہی موجود تھے۔ایئرپورٹ پر موجود ایک ملازم نے مقامی میڈیا کو بتایا ہم جو کچھ دیکھا اس پر یقین نہیں کر سکتے تھے کیونکہ ایسا ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...