ماسکو (اے پی پی):روس نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی بحران میں مزید تنائو پیدا کر دے گی۔ روسی خبررساں ادارے کےمطابق وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے تمام ممالک کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اس اسلحے کو روسی مسلح افواج کے لئے ایک جائز ہدف قبول کریں گے۔ ہماری پوزیشن ہر کوئی بخوبی سمجھتا ہے لہٰذا یہ حقیقت قبول کر لی جانی چاہیے کہ اسلحے کی اضافی یا پھر نئی فراہمی سے متعلق کوئی بھی قدم بحران میں مزید شدت کا سبب بنے گا۔ ہر ایک کو اس کا احساس ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے لئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کا جائزہ لیا ہے اور ہم ایران میں اسلحے کی پیداوار کے مقابل حرکت میں آ گئے ہیں۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...