کیف(آئی این پی)یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ روس 24فروری کو ایک بڑے اور نئے حملے کی تیاری کر رہا ہے ، ماسکو نے حملے کے لیے تقریبا پانچ لاکھ فوجیوں کو متحرک کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے کہا کہ ماسکو نے ہزاروں فوجیوں کو اکٹھا کیا ہے اور وہ گزشتہ سال ابتدائی حملے کی سالگرہ کے موقع پر کچھ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے،ستمبر میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تقریبا تین لاکھ بھرتی ہونے والے فوجیوں کو عام طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا جو ان کے بقول ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا،ریزنیکوف نے کہا کہ نئے بھرتی اور تعینات ہونے والے فوجیوں کی حقیقی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ پیوٹن نے سرکاری طور پر تین لاکھ کا اعلان کیا تھا لیکن جب ہم سرحدوں پر فوجیوں کو دیکھتے ہیں تو ہمارے جائزوں کے مطابق یہ بہت زیادہ ہے،وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین کے کمانڈر روسی پیش قدمی کی افواہوں سے پہلے فرنٹ کو مستحکم کرنے اور جوابی حملے کی تیاری کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے یقین ہے کہ سال 2023فوجی فتح کا سال ہو سکتا ہے،دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ اگلے مورچوں پر صورتحال ان کی افواج کا امتحان لے رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے مشرق میں قبضہ کرنے والوں کی جارحانہ کارروائیوں میں ایک خاص اضافہ ہوا ہے، صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...