پشاور (پی پی آئی)پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے سے متعلق کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالدکوڈی آئی جی سی ٹی ڈی کااضافی چارج دیدیاگیا۔ جبکہ آصف گوہرایس پی اسپیشل برانچ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔ پولیس لائنز کو پشاور کا ریڈ زون تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل طویل منصوبہ بندی کی۔ دھماکہ خیز مواد وقفے وقفے سے مسجد میں لے جایا جاتا رہا۔پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...