اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر راکٹوں سے حملہ

03 فروری ، 2023

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے بعض ٹھکانوں پر راکٹ سے حملے کیے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں کے چند مقامات پر تین راکٹ برسائے جس سے آگ بھڑک اٹھی اور سول آبادیوں میں مالی نقصان بھی ہوا ۔شہر کے جنوب مغرب کے شیخ عجلین نامی علاقے میں دو راکٹ حملوں میں مالی نقصان کی اطلاع ملی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس کے علاوہ غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں واقع زرعی اراضیوں اور بیت لاہیہ نامی قصبے کے شمال میں بھی بمباری کی ۔ ان حملوں میں بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔زشتہ شام کو بھی اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا تھا۔