گوادر (پ ر) گوادرکرکٹ اکیڈمی کے سیزن 2023ءکا افتتاح مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدنے ربن کاٹنے کے بعد کرکٹ کھیل کے دیوانے بچے مبین میرک کی گیند پر اسٹروک کھیل کر کیااور بعدازاں سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے انڈر 13، 16 اور 19 کیٹگری کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کی بنیادی اور اہم معلومات دیں۔واضح رہے کہ گوادر کی پہلی پروفیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بنیاد دسمبر 2017ءمیں گوادر کی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے مشن پر گامزن گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر حنیف حسین نے راشد محمد، عبدالحمید رشید، اصغر حسین اور جاوید سلمان کے ساتھ ملکر رکھی تھی۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پرنمائندہ یواین بلوچستان غلام علی ،چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر فنانس جی ڈی اے طارق احمد لاسی، سینئر کرکٹر اُستاد اسحاق، خداداد سید،سی جی کے انجینئر روڈ اینڈ مٹریل دلاور خان مروت ، طارق رند، میر دودا مری، شفیع محمد، لاہور سے سینئر صحافی محمد قیصر چوہان ،کراچی سے سینئر صحافی محمد علی اظہر ، گوادر پریس کلب کے ممبران سمیت دیگر مہمانوں نے خصوصی شرکت کی ۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کی تقریب کو چار چاند لگانے میںحمید ہونڈا سینٹر اور حمید اٹلس آئل پوائنٹ گوادرنے اہم ترین کردارادا کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے گوادر میں پہلی پروفیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قیام کو نوجوان نسل کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی حیرت انگیز ہے کہ گوادر میں بھی اتنے پروفیشنل اور محنتی لوگ موجود ہیںجو گوادر سمیت پاکستان کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں،اکیڈمی کے بانی ارکان کی کاوشوں سے اس شاندار اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا، جس نے گوادر کرکٹ میں نئی روح پھونک دی ہے اُمید ہے گوادر سے جلد بہترین ٹیلنٹ قومی سطح پر ابھرے گا اور ملک کا نام روشن کرنے کا سبب بنے گا۔ نمائندہ یواین بلوچستان غلام علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پروفیشنل کرکٹ اکیڈمی کا قیام یہاں کے بچوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جب کھیلے گا بلوچستان تو جیتے گا پاکستان۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے کہا کہ گوادر میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہم انڈر 13 لیول سے کھلاڑیوں کی تربیت کر رہے ہیں، پی سی بی سے درخواست ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز کرائے جائیں تاکہ مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔
خاران پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد...
اسلام آباد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قادر نائل نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ...
ڈیرہ اللہ یار سینئر صحافی جنگ و جیو نیوز کے رپورٹر محمد ہاشم بلوچ مرحوم ، جنگ و جیو نیوز نصیرآباد کے رپورٹر...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ...
ژوب پشتونخوا میپ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک کے زیراہتمام افغان خاندانوں کی جبری بیدخلی کے خلاف...
قلات قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا...
کوئٹہ کیسکو انجینئر آفیسرز ایسوسی ایشن کااجلاس زیر صدارت صدر میر مجیب الرحمن مری ہوا جس میں شرکاء نے ادارے...
کوئٹہ حافظ منیر کی زیر صدارت لوکل کونسلز افیسرز سروس ایسوسی یشن کااجلاس ہوا جس میں انتظامی مسئلے پر ڈی سی کیچ...