شہید سردارستم جمالی/سردارزادہ ناصرجمالی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ

03 فروری ، 2023

اوستہ محمد (آئی این پی)گیارواں آل سندھ بلوچستان بیاد شہید سردار زادہ رستم خان جمالی / مرحوم سردار زادہ ناصر خان جمالی انویٹیشن موٹر بائیک T20 کلر کٹ وائٹ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کاسیمی فائنل یونائیٹڈ کرکٹ کلب قمبراور دادو کرکٹ اکیڈمی دادو کے مابین میر عبدالنبی خان جمالی پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں173 رنز بنائےجس میں محمد افضل کے 64اور عبدالحق کے 29رنز نمایاں تھے دادو کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے علی اصغر ،شاہ زیب اور صدام نے 2،2 وکٹیں حاصل کی 174 رنز کےتعاقب میں دادو اکیڈمی کی ٹیم 20 اورز میں 164 رنز بناسکی اکیڈمی کی جانب سے محمد عامر نے 74،نور محمد نے 25 اور علی اصغر نے 21 رنزاسکورکیے یونائیٹڈ قمبر کی جانب سے ندیم اور استاد عبدلرحیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اس طرح یونائیٹڈ قمبر نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد افضل اور ندیم کے نام رہا آفیشل امپائرز شبیر جان مستوئی اور بابو ریاض جمالی تھے جبکہ اسکورر برات خان پٹھان اور مہمان خصوصی میر ابراہیم خان جمالی تھے حاجی خیر بخش جمالی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی محمد افضل کو ایک ہزار روپے کیش انعام سے نوازا جبکہ میر ابراہیم خان جمالی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔