نواب بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کے میچ کی تیاریا ں مکمل

03 فروری ، 2023

کوئٹہ (خ ن)نواب اکبر بگٹی کر کٹ اسٹیڈیم میں 5 فروری کے میچ کے انعقاد کی تمام تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں میچ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ میچ کیلئے جاری پاس اور ٹکٹ صرف ایک فرد کے لیئے ہیں اسٹیڈیم میں ہر فرد اپنے پاس یا ٹکٹ دکھا کر داخل ہوسکے گا جبکہ اسٹیڈیم میں صرف وہی گاڑی داخل ہو سکے گی جس پر مخصوص سٹیکر لگا ہو گا اسٹیڈیم اور اسکے اطراف میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اقدامات عوام کی سہولت کے لیئے ہیں امید ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اس دن کو یادگار بنائیں گے۔