کورونا وبا کے بعد گذشتہ برس سے جاری روس یوکرین جنگ کے باعث اس وقت پوری دنیا کساد بازاری اور شدید ترین مہنگائی سے دوچار ہے ،یورپ کے بعض ملکوں میں ہنگاموں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ۔ غیر ملکی قرضوں کے حجم میں اضافے اور اقساط کی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بنک کے پاس زر مبادلہ کے محفوظ ذخائر چار ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے افراط زر کی شرح گذشتہ پانچ دہائیوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ جانے کی تصدیق کی ہے۔ ادارے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023میں افراط زر کی سطح 27.6فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل مئی 1975ءمیں یہ 27.8فیصد تھی جبکہ جنوری 2022 میں 13، اگست 27.25اور دسمبر میں 24.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جولائی تا جنوری اوسط افراط زر 40.25فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اوسط افراط زر 10.26فیصد تھی۔ اقتصادی ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ اگر حکومت نے مؤثر پالیسی اختیار نہ کی تو معیشت مزید خطرات سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے نہ صرف ادائیگیوں کا توازن مزید بگڑے گا بلکہ سرمایہ کاروں کے رویوں میں بھی سخت گیری آئیگی۔ اس وقت روس سمیت کئی دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کرنے پر آمادہ ہیں جس سے ڈالر کے موجودہ ذخائر کو محفوظ بنانے کے ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کے عمل کی مکمل بحالی صورتحال کو سنبھالا دینے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ حکومت کو ان سمیت مزید پہلوؤں پر مناسب توجہ دینی چاہئے۔
آج 28ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منایاجارہا ہے،ہرسال عالمی سطح پرانسانی...
علامہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو جو ولولہ انگیز پیغام شاعری میں دیا۔ وہی پیغام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اپنی دل...
پاکستان کے قیام سے اب تک وطن عزیز معاشی خوشحالی اور اپنے عوام کو ریلیف دینے کیلئےکوشاں ہے گزشتہ 75سال میں ہر...
کس مان سے ہم آپ کے دربار آئے ہیںچشمِ کرم حضور! گنہگار آئے ہیںلاتے بھلا ہم آپ کی خدمت میں اور کیالے کر کچھ...
لندن کے مختلف علاقوں میں کچھ تقریبات میں جانے کا اتفاق ہوا ہے۔ لندن بنیادی طور پر پانچ حصوں ایسٹ، ویسٹ،...
آج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے اور مجھے وہ دن یاد ہے جب میں عمرے کے دوران حضورؐ کے روضہ اقدس پر...
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہر دیب سنگھ نجر کو قتل کرنا بھارت کو بہت مہنگا پڑگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی’’...
جب سب شہروں میں عورتیں اور مرد، بجلی کے بل جلا رہے تھے، تواس کے جواب میں یہ منظر نامہ حکومت سامنے لے کر آئی جو...