کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسول ایوی ایشن میں مبینہ جعلی ڈگری پر بھرتی سے متعلق درخواست پر حکام سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا میرے موکل کو 36 سال بعد سول ایوی ایشن نے نوکری سے نکال دیا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ نوکری سے نکالنے کی کوئی تو وجہ ہوگی، ایسے کیوں کوئی نکالے گا، وکیل نے کہا نوکری سے اس لیے نکالا کہ ایف ایس سی کی ڈگری جعلی ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جعلی ڈگری رکھنے والے کا دفاع کررہے ہیں، وکیل نے کہا جعلی ڈگری ہماری نہیں ہے کسی نے لگا لی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسی بات کر رہے ہیں آپ کہ کسی نے لگا لی ہے، وکیل نے کہا میری درخواست یہ ہے کہ سول ایوی ایشن میں اور بھی جعلی ڈگریوں کے کیس ہیں، ہر کیس میں الگ طریقہ سے ڈیل کیا جارہا ہے، کسی کو نکالا جا رہا ہے، کسی کو جبری ریٹائرڈ اور کسی کو ایک سال یا 2 سال سزا دی جا رہی ہے، عدالت نے سول ایوی ایشن حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کوئی بادشاہ ہیں، جب دل چاہا جو ایکشن لے لیا،سول ایوی ایشن کے وکیل نے کہا ڈی جی ہر سال تبدیل ہوتا ہے اس لیے عدالت کی طرح ہر ڈی جی اپنے حساب سے فیصلہ کرتا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی یہ بات ہمیں سمجھ نہیں آئی، عدالت نے 21 فروری کو سول ایوی ایشن سے جواب طلب کر لیا۔
کراچی شاہ فیصل کالونی پولیس نے شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر...
کراچی قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی فردوس چالی کے قریب دو روز قبل کار پر فائرنگ کے واقعہ میں محمد حنیف ولد...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس...
کراچیاے این ایف نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات...
کراچی سپرہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا ۔ملیر...
کراچی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے...
کراچییوسف پلازہ پولیس نے درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ کرنے والے گینگ میں شامل خواتین سمیت 3 ملزمان کو...
کراچی عابدیہ مشن ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور بانی حجتۃ الاسلام مولانا نذر الحسنین عابدی کی برسی کی...