کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی میں 6پارکوں کا افتتاح کر دیااخوت فیملی پارک کے افتتاح کے بعد بلدیہ وسطی کے محکمہ باغات کی جانب سے تعمیرِ نو کے بعد بحال کئے جانے والے باغات کی گولڈن جوبلی ہوگئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہوکر ضلع وسطی کی خدمت کر رہا ہوں عوام بھی ضلع کی بحالی کے کاموں میں تعاون کریں،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود اس کا اوّلین ہدف ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں نتیجہ خیز منصوبوں اور خدمات پر ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم خراجِ تحسین کے مستحق ہیں اس موقع پر طحہٰ سلیم نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے ضلع وسطی کے عوام اور بلدیہ وسطی کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے تعاون پرشکریہ ادا کیابعد ازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کے ہمراہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و شہنشاہ غزل مہدی حسن کے نو تعمیر مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور مہدی حسن کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔افتتاح کیے جانے والے پارکس میں راہ عمل پارک ناظم آباد نمبر3،رانی باغ نارتھ ناظم آباد بلاک H،عثمان غنی پارک گلبرگ بلاک 9،شریف شہید پارک سیکٹر 5E نیو کراچی، اخوت فیلمی پارک ناظم آباد نمبر1،KDA چورنگی پارک نارتھ ناظم آباد اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مہدی حسن کے مقبرے کی تعمیر نو بھی شامل ہیں۔
کراچی شاہ فیصل کالونی پولیس نے شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر...
کراچی قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی فردوس چالی کے قریب دو روز قبل کار پر فائرنگ کے واقعہ میں محمد حنیف ولد...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس...
کراچیاے این ایف نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات...
کراچی سپرہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا ۔ملیر...
کراچی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے...
کراچییوسف پلازہ پولیس نے درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ کرنے والے گینگ میں شامل خواتین سمیت 3 ملزمان کو...
کراچی عابدیہ مشن ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور بانی حجتۃ الاسلام مولانا نذر الحسنین عابدی کی برسی کی...