دبئی ( سبط عارف ) دبئی میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں متحرک پاکستانی صحافتی برادری سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاحت کے فروغ دینے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستانی صحافی نہ صرف عوامی مسائل اجاگر کریں گے بلکہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی میں شعور پیدا کریں گے تاکہ وہ اپنا زرمبادلہ بذریعہ آفیشل چینلز پاکستان بھیجیں ۔ یہ بات سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان قونصل خانے دبئی میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹ فورم ( PJ F ) کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان قونصل خانے دبئی کے سبزہ زار میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے جرنلسٹ فورم کی نئی باڈی سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر انتظام پاکستان جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستانی صحافیوں کا فورم ہے۔ پاکستان جرنلسٹ فورم کے نو منتخب صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی ،نائب صدور سبط عارف ،مظفر رضوی ،زمرد بونیری ،جنرل سکرٹری حافظ زاہد علی ،جوائنٹ سیکرٹری ارشد چوہدری ،فنانس سیکرٹری ارشد انجم ،انفارمیشن سیکرٹری اعجاز گوندل سمیت ایگزیکٹو باڈی کے اراکین سہیل خاور ،احمد قریشی ،خالد گوندل سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے حلف لے لیا۔اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے نئے عہدیدران کو مبارک باد دی۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستانی صحافی نہ صرف عوامی مسائل اجاگر کریں گے بلکہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی میں شعور پیدا کریں گے تاکہ وہ اپنا زرمبادلہ بذریعہ آفیشل چینلز پاکستان بھیجیں۔ اس موقع پر پاکستان جرنلسٹ فورم کےصدرطاہر منیر طاہر نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی صحافیوں نے متحدہ عرب امارات میں عوامی مسائل ہمیشہ اجاگر کئے ہیں اور عہد کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے نئے صحافتی عہدیدران کو مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی صحافتی برادری ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لارہا ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ڈئرایکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونکیشن مریم ممتار نے پاکستان جرنلسٹ فورم سے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہ نئے عہدیداران مل کر پاکستانی برادری میں شعور و اگاہی پیدا کرنے کیلئے کوشش کریں گے اور پاکستان کمیونیٹی میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں گے۔
کراچی سکھوں نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ کینیڈا...
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہیر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ...
سرینگر بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروئی کے...
کراچی پرائیویٹ اسکول 10 فیصد غریب مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، سرکاری...
امرتسر بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہرسینکڑوں سکھوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کینیڈا...
کراچیقومی ایئر لائن کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،بوئنگ 777...
کراچی ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اسلام آباد میں تعینات 3تفتیشی افسران کو مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی...
کراچی کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023-24میں ارشد خورشید صدر، عامر منشاء سینئر...