اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر ڈائیریکٹر جنرل نادرا (ہیڈ کورٹرز) علی نواز ملک کو پنجاب کا سیکرٹری برائےاطلاعات وثقافت تعینات کردیا گیا ہے ۔ اپنی حالیہ تعیناتی سے قبل علی نواز ملک وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ڈی جی میڈیا اوروزارت داخلہ کے بطورترجمان اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔علی نواز ملک نے انفارمیشن سروس 2001 میں جوائن کیا۔ انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز سے میڈیا کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویٹ جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ صحافت میں ماسٹرز کررکھا ہے۔ علی نواز ملک 2012 سے 2018 تک ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے میں بطورپریس کونسلر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اپنے 22 سالہ پیشہ وارانہ کیرئیر میں وہ مختلف اہم شخصیات کے ساتھ بطور میڈیا آفیسر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں سابق وزراءاطلاعات و نشریات شیخ رشیداحمد؛ قمر الزمان کائرہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نمایاں ہیں۔
کراچی سکھوں نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ کینیڈا...
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہیر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ...
سرینگر بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروئی کے...
کراچی پرائیویٹ اسکول 10 فیصد غریب مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، سرکاری...
امرتسر بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہرسینکڑوں سکھوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کینیڈا...
کراچیقومی ایئر لائن کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،بوئنگ 777...
کراچی ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اسلام آباد میں تعینات 3تفتیشی افسران کو مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی...
کراچی کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023-24میں ارشد خورشید صدر، عامر منشاء سینئر...