کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،محدود لیکن منتخب خریداری سے مارکیٹ میں مثبت رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس 114 پوائنٹس بڑھ گیا،46.34فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت میں 72کروڑ 9لاکھ روپے کی معمولی کمی ،کاروباری حجم بھی 5.25 فیصد کم ہو گیا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیاں جاری مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کےانتظار میں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنا لیا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی تاہم کچھ من پسند سیکٹرز میں خریداری سے جمعرات کو مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی اور کے ایس ای100انڈیکس 113.56پوائنٹس کے اضافے سے 40733.51پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس بھی 59.37پوائنٹس کے اضافے سے 15229.78پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 47.37پوائنٹس بڑھنے کے بعد 27132.42پوائنٹس پر آگیا،مارکیٹ میں 328 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،152کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،146کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 30 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،محدود کاروبار کے باعث سرمایہ کاری مالیت 72 کروڑ 9 لاکھ 84ہزار روپے کی معمولی کمی سے6389 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ 19ہزار روپے ہو گئی ،کاروباری حجم بھی 68 لاکھ 85ہزارشیئرز کی کمی سے 12 کروڑ 40 لاکھ 87ہزار شیئرزپر آگیا۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...