چارسدہ(نمائندہ جنگ) چار سد ہ کے2 تھانوں گجرآباد اورپڑانگ پو لیس پرشر پسندو ں نےحملہ کیا۔ جوابی کارروائی پر4افراد مارے گئےاور اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس اسٹیشن نستہ کے حدود گجر آباد کورونہ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فا ئر نگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین مسلح افراد ہلاک ہو گئے،ملزمان کے قبضہ سے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد ہو گیا ۔ پولیس اسٹیشن نستہ کے حدود گجر آباد میں پولیس پارٹی پر سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس میں پولیس محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاع پر گجرآباد پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران مشکوک افراد نے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران تین شر پسند ہلاک ہوگئے۔ جن کی تا حال کسی قسم کی شناخت نہ ہو جن کے قبضہ پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ اس واقعہ سے چند گھنٹے قبل پڑانگ پولیس کے وین پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں بھی پولیس محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شرپسند ہلاک اوردوسر ا زخمی حا لت میں گرفتار ہوا ۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں مسلح شخص ساجد ولد مختیار سکنہ اتمانزئی موقع پر ہلاک جبکہ یاسر ولد نامعلوم سکنہ خان ماہی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ او ر دو ہینڈ گرنیڈ برا ٓمد کر لئے گئے،واقعہ میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا ۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...