خیبر پختونخوا، قائم مقام ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سمیت 9 پولیس افسران تبدیل

03 فروری ، 2023

پشاور( نمائندہ جنگ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے قائمقام ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سمیت 9پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق قائمقام ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاوید اقبال کو تبدیل کرکے ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ ٗڈی پی او چارسدہ سہیل خان کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٗسی پی او سے زاہد نواز کو تبدیل کرکے ڈی پی او چارسدہ تعینات کردیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی سہیل خان کے پاس ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کا چارج بھی ہوگا ایک او ر اعلامیہ کے مطابق ایس پی رورل ڈوژن پشاور طارق محمود کو تبدیل کرکے ڈی پی اولوئر کوہستان ٗقائمقام ایس پی ہیڈ کوارٹر ظفر خان کو تبدیل کرکے ایس پی رورل پشاور ڈویژن ٗقائمقام ایس پی لوئر سوات رحیم حسین کو تبدیل کرکے قائمقام ایس پی ہیڈ کواٹر تعینات کردیا گیا ۔