کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا سابق صدر پر دہشتگردوں کے ساتھ مل کر ایک سابق وزیراعظم کوقتل کرنے کا الزام لگانے پرشیخ رشید کو گرفتا ر کرنا درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شیخ رشید کو ایک فضول کیس میں گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری نہیں ہونی چاہئے تھی، اپوزیشن کے لوگوں کو مضحکہ خیز کیسز بنا کر گرفتار کیا جارہا ہے،عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا بہت سنجیدہ الزام لگایا ہے، عمران خان کے پاس اس حوالے سے ثبوت ہیں تو سامنے لانے چاہئیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ سابق صدر پر ایک سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کا الزام لگانے پر شیخ رشید کی گرفتاری درست نہیں ہے، شیخ رشید نے آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا عمران خان کا الزام دہرایا ہے تحقیقات عمران خان سے شروع ہونی چاہئے، ریاست نے عمران خان کے الزام پر تحقیقات شروع کیے بغیر ہی شیخ رشید کو گرفتار کرلیا، حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کا الزام لگانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بات ہے، شیخ رشید عمر کے جس حصے میں ہیں انہیں ایسی چھچھوری باتیں کرنا زیب نہیں دیتا جس سے کسی کی جان خطرے میں پڑجائے۔ شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ایک فضول کیس میں گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری نہیں ہونی چاہئے تھی، اپوزیشن کے لوگوں کو مضحکہ خیز کیسز بنا کر گرفتار کیا جارہا ہے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...