کراچی (این این آئی) صارف عدالت شرقی نے اضافی رقم وصول کرنے کیخلاف درخواست پر شادی ہال کے مالک کو اضافی وصول کیے گئے ایک لاکھ 80ہزار روپے شہری کو واپس کرنے کا حکم دیدیا۔جبکہ شادی ہال کے مالک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔کراچی کی صارف عدالت شرقی کے روبرو اضافی رقم وصول کرنے پر شادی ہال کے مالک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل نے 28اکتوبر 2021کو بیٹی کے شادی کا ہال بک کروایا تھا جہاں 5سو مہمانوں کے 4لاکھ 50 ہزار روپے میں معاملات طے پائے تھے۔ کورونا کی صورتحال کے باعث حکومت نے صرف 300 مہمانوں کو شادی میں بلانے کی اجازات دی تھی۔وکیل نے بتایا کہ ہال کے مالک سے کہا کہ 500 کی جگہ 300 مہمان آئیں گے اس حساب سے ادائیگی کی جائے گی لیکن ہال مالک نے شادی سے ایک دن قبل دھمکی دی کہ مہمان 300 ہوں یا 500 رقم پوری ادا کی جائے۔ شادی ہال مالک نے 300 کے بجائے 500 مہمانوں کی رقم وصول کی۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...