پاک فضائیہ کے 8افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

03 فروری ، 2023

اسلام آباد( پرویز شوکت) پاک فضائیہ کے 8افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان، ائیر وائس مارشل نعمان وحید، ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر شامل ہیں۔ائیر وائس مارشل عمران قادر نے جون 1992ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن اور اعزازی شمشیر کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے جے ایف-17 پروگرام میں ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف نے مئی 1993ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ایئر وائس مارشل شہریار خان نے مئی 1993ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ، ملٹری ٹریننگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ایڈوانسڈ سٹاف اینڈ وار کالج اور برطانیہ کے رائیل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے مئی 1993 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔