حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد سکھر موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتارملزم عاشق حسین کلیری کی نشاندہی پر نیب کراچی کی ٹیم کا حیدرآباد میں چھاپہ‘ سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کو گرفتار کرکے ہمراہ لے گئے ۔ذرائع کا کہناہے کہ چھاپہ ہالاناکہ کے علاقے میں ایک کار شورروم پر مارا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی‘ دوسری کاروائی میں اسی علاقے سے سیاسی خاندان کی اہم شخصیت کے ذاتی ملازم جسے فرنٹ مین قرار دیا جارہا ہے اسے گرفتار کیاگیاہے‘نیب ٹیم اسے اپنے ہمراہ لے گئے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کرپشن کیس میں مٹیاری سیکشن کے لئے دیئے گئے فنڈز میں سوا 2ارب روپے کی کرپشن کااسکینڈل سامنے آیاتھا جس میں سابق ڈی سی مٹیاری‘ اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد‘ سندھ بینک کے افسران اورسیاسی شخصیات سے وابستہ افراد کو نامزد کیاگیاتھا۔ نیب نے مقدمہ کی اینٹی کرپشن سے منتقلی کے بعد اہم سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین عاشق حسین کلیری کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے 43کروڑروپے کی رقم برآمدکی تھی اورگزشتہ دنوں مزید تفتیش اور ریکوری کے لئے 5روز کاریمانڈ احتساب عدالت حیدرآباد سے لیاتھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب اب تک 84کروڑ12لاکھ روپے کی رقم ریکوری کرچکی ہے اورسواارب روپے کی رقم کی ریکوری کے لئے کارروائیاں اورتفتیش جاری ہے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...