راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے باوجود انکا ٹویٹر اکاؤنٹ ایکٹو رہا جس پر لمحہ بہ لمحہ ہونیوالی صورتحال کے ویڈیو کلپ اپ لوڈ کئے جاتے رہے ایک کلپ میں شیخ رشید احمد قیدیوں کی وین میں سوار ہوتے وقت بڑے غصے میں ایک پولیس اہلکار کو راستے سے ہٹنے کا کہہ رہے تھے جس پر پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں ایس ایچ او ہوں آپ نے بہت بدتمیزی کرلی اور میں نے بہت برداشت کرلی اب نہیں کروں گا تو شیخ رشید نے کہا کہ تم ایس ایچ او نہیں رانا ثناء اللہ کے چمچے ہو پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ آپ کے بھی بہت چمچے تھے بیٹھ جاؤ گاڑی کے اندر، دوسری ویڈیو میں شیخ رشید احمد پولیس کی تحویل میں ہونے کے باوجود سگار پیتے دکھائی دیئے، تیسرے ویڈیو کلپ میں پولیس کے حصار میں ہتھکڑی لگے ہاتھ ہوا میں لہراتے جا رہے ہیں، چوتھے کلپ میں کمرہ عدالت سے باہر آتے ہوئے منہ میں سگار ہے اور ہوا میں لہرائے گئے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی ہوئی ہے اور لوگ ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ سلاخوں کے سامنے مسکراتے ہوئے انکی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...