اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر اور مشہور سیاسی و سماجی رہنما سلیم سیف اللہ خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ امن کیلئے تمام جماعتیں متحد ہوجائیں ، دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں شہداء کے لواحقین کےساتھ اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ نے ملک کے تمام اداروں، سیاست دانوں، مرکزی و صوبائی حکومتوں، علماء اور عوام پر زور دیا ہے کہ اس بڑے خطرے سے نمٹنے کیلئے سب کومل کر ایک قومی بیانیہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے زخمیوں کی جد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے لواحقین کےساتھ ہمدردی کااظہار کیا۔ سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ ہم نے اپنی کوششوں سے اس مسئلے پر بڑی حد تک قابو پالیا تھا اب جبکہ یہ عفریت پھر سے سر اٹھارہا ہے ہمیں مل جل کر فوری طور پر اس کے مکمل خاتمہ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانا ہوگا۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...